ابنا: اس رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے پندرہ جواں جان بحق ہوئے ہیں جبکہ دسیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق انتھا پسند تکفیری عنصر شیخ اسیر گروہ کے بھی دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے۔عالم عرب میں میں شيخ فتنہ سے معروف شیخ اسیر کا کمانڈر عبدالرحمن شمندر بھی مارا گیا ہے جبکہ دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرۃ کا دہشتگرد بلال بدر زخمی ہوا ہے۔لبنانی فوج نے الاسیر کے دسیوںشر پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے۔ اناتولیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شيخ فتنہ گروپ کے 60دہشتگرد عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سعد حریری کی امریکہ اور اسرائيل نواز پارٹی، ان فتنہ انگيز تکفیریوں کی حمایت کر رہی ہے۔ادہر حزب اللہ لبنان نے شیخ السیر اور اس کے حامیوں کو وارننگ دی کے شر پسندی سے ہاتھ روک لیں۔ حزب اللہ که کہنا ہے کہ شیخ فتنه کا بنیادی ہدف لبنان اور علاقے میں حزب اللہ کی طاقت کو کم کرنا ہے۔......./169
23 جون 2013 - 19:30
News ID: 433272
لبنان کے شہر صیدا میں فوج نے عبرا کے علاقے میں آپریشن کرکے شر پسندانتہا پسند تکفیری عناصر کے کمپلیکس پرقبضہ کرکے انہیں نکال باہر کیا ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق فوج کے آپریشن کے دوران تکفیری مسلح عناصر نے مزاحمت کی لیکن ان میں بعض کے زخمی ہونے کے بعد بقیہ فتنہ انگيز عناصر فرار ہوگئے۔